• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طویل عرصے بعد جیت، شان پنڈی میں اسپن وکٹ کے خواہاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود پنڈی میں تیسرے ٹیسٹ کیلئے بھی اسپن وکٹ کے خواہاں ہیں۔

 انہوں نے ملتان ٹیسٹ میں جیت کریڈٹ نعمان علی اور ساجد خان کو دیا ہے،دوسری جانب انگلش قائد بین اسٹوکس نے بھی پاکستانی اسپنرز کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

 ملتان اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت میں شان مسعود نے کہا ہے پاکستان کرکٹ کیلئے یہ جیت ضروری تھی ۔ پہلی جیت پر جذبات کچھ الگ ہوتے ہیں، جیت کیلئے بے تاب تھے، نئی حکمت عملی سے میدان میں اترے۔ 

انہوں نے کہا کہ نعمان علی اور ساجد خان نے بہترین بولنگ کی، پوری ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ، کامران غلام کو بابرکی جگہ کھلانےکا فیصلہ آسان نہیں تھا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم میں تبدیلی کا پلان تھا، بنگلادیش کے خلاف سیمرز کو کھلایا، اس ٹیسٹ میں پلان تبدیل کیا اور اسپنرز کو آزمایا۔ پنڈی میں بھی اسپن پچ دیکھنا چاہوں گا  جو چیزیں خراب ہیں وہ دن رات میں ٹھیک نہیں ہو سکتیں۔

انگلش کپتان بین اسٹوکس نے کہا کہ ہر میچ کا نتیجہ آ رہا ہے، امید ہے پنڈی ٹیسٹ بھی نتیجہ خیز ثابت ہوگا،پاکستان کے اسپنرز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، ہم نے کچھ اہم کیچز بھی ڈراپ کیے، وکٹ بیٹنگ کیلئے آسان نہیں تھی۔ استعمال شدہ پچ پر میچ کھیلا،دلچسپ ٹیسٹ میچ تھا۔

اسپورٹس سے مزید