بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئے۔
سردار اختر مینگل نے پارٹی کی مرکزی قیادت کا اجلاس آج صبح طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئینی ترمیم کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اختر مینگل پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے بعد خاموشی سے دبئی روانہ ہوگئے تھے۔