• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

ــــ فائل فوٹو
ــــ فائل فوٹو

پاکستان ملٹری اکیڈمی میں مختلف کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 150 ویں پی ایم اے لانگ کورس، 69 ویں انٹیگریٹڈ کورس، 24 ویں لیڈی کیڈٹ کورس، 36 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ کی پریڈ کاکول میں منعقد ہوئی۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی سے پاس آؤٹ ہونے والوں میں عراق، اردن، مالدیپ، سری لنکا، نیپال، فلسطین، سوڈان، یمن اور دیگر ممالک کے کیڈٹس بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پریڈ کا جائزہ لیا اور کیڈٹس کو انعامات دیے۔

تقریب میں 150 ویں پی ایم اے لانگ کورس کے بٹالین کے سینئر انڈر آفیسر عبداللّٰہ افضل کو اعزازی شمشیر سے نوازا گیا اور سینئر انڈر آفیسر بابر اللّٰہ امان کو گولڈ میڈل دیا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوورسیز گولڈ میڈل نیپال کے کشیتیج گرونگ کو دیا گیا۔

 36 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس کے جونیئر انڈر آفیسر محمد عمر شیراز کو چیف آف آرمی اسٹاف کین سے نوازا گیا۔

69 ویں انٹیگریٹڈ کورس کے جونیئر انڈر آفیسر محمد سلیمان کو کمانڈنٹ کینز سے نوازا گیا۔

24 ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی انڈر آفیسر پاکیزہ یعقوب کو بھی کمانڈنٹ کینز سے نوازا گیا۔

قومی خبریں سے مزید