کراچی میں آئندہ 4 سے 5 روز کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 4 سے 5 روز کے دوران درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں دن کے بیشتر حصے میں بند رہیں گی، زیادہ تر شمال مغرب اور شمال مشرق سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔
علاوہ ازیں سندھ کے بیشتر مقامات پر بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 20 اور 21 اکتوبر کو عمرکوٹ، تھرپارکر کے اضلاع میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔