• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ــــ فائل فوٹو
ــــ فائل فوٹو

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے صوبے کے مختلف شہروں سے 7 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور، بھکر، اٹک، وہاڑی، بہاولپور اور جھنگ میں کی گئیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی  نے بتایا کہ لاہور اور بھکر سے فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گرد پکڑے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت حیات اللّٰہ، شین خان، محمد صدیق، ظہور احمد، اکرام خان، مبشر علی اور خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹرز، 9 گولیاں اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان مختلف مقامات پر دہشت گرد کارروائیاں کرنا چاہتے تھے۔

قومی خبریں سے مزید