• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر گوہر نے 2 سینیٹرز کے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کا خدشہ ظاہر کردیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے پارٹی کے 2 سینیٹرز کے آئینی تر میم کے حق میں ووٹ دینے کے خدشے کا اظہار کر دیا۔

پارلیمنٹ کے باہر جیو نیوز سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے دو سینیٹرز ان کے پاس ہیں، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، سینیٹر زرقا اور فیصل سلیم شاید دوسری طرف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ایسے اٹھانا ہے تو یہ جمہوریت نہیں بلکہ شرمناک ہے، ہم نے کسی چیز کو مسترد نہیں کیا ہم نے کہا ہے مسودہ پر اتفاق رائے نہیں ہوا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ جے یو آئی کا اپنا موقف ہے اور ہمارا اپنا ایک موقف ہے، مولانا فضل الرحمان کو بانی پی ٹی آئی نے سراہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس نے بھی کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی غصہ تھے بالکل غلط ہے، جو مخالفین ہیں یہ سب ان کی مہم کا حصہ ہے۔

بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ ہمارا موقف تھا کہ یہ حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے، ہم اس کے باوجود ساتھ بیٹھے۔

قومی خبریں سے مزید