• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 11 بجے تک ملتوی

قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت ہوا۔

آئینی ترمیم کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس کئی بار تبدیل ہوا، رات 7 بجے بلایا گیا اجلاس کا وقت ساڑھے 9 بجے کیا گیا، جو رات گئے شروع ہوا۔

اس سے قبل سینیٹ کا اجلاس جو دن کے 12 بجے ہونا تھا، اس کا وقت 3 بجے، شام ساڑھے 6 بجے اور پھر رات 8 بجے رکھا گیا تھا۔

آج کے دن وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی 3 بار تبدیل ہوا ہے اور اس کے بعد اگلے دن کے لیے موخر کیا گیا جو اب رات 12 بج کر 1 منٹ پر شروع ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید