• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بعض تبدیلیوں کے بعد کابینہ سے ترمیمی بل کی منظوری آج لی جائے گی، اعظم نذیر تارڑ

اسکرین گریب
اسکرین گریب

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بعض تبدیلیوں کے بعد کابینہ سے ترمیمی بل کی منظوری آج لی جائے گی۔

اعظم نذیر تارڑ نے رات گئے وفاقی وزیر اطلاعات کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی نے جو ڈرافٹ منظور کیا تھا وہ کابینہ کے سامنے رکھا۔ پارلیمانی کمیٹی میں ڈرافٹ کو حتمی شکل دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے اور قومی اسمبلی کا اجلاس 5 بجے ہوگا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو بھی ڈرافٹ کا حصہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ  پچھلے 4 ہفتوں سے تواتر سے یہ کام جاری ہے۔ کل والے ڈرافٹ میں تبدیلیاں ہوں گی، کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

وزیر قانون نے بتایا کہ امکان ہے آئینی ترامیم بل کسی سیاسی جماعت کی طرف سے ہاﺅس میں پیش کی اجائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئینی بینچز کے قیام، ججز کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور احتساب کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے ٹائمز لائنز دی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید