• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بار بار وقت کی تبدیلی کے بعد بلآخر آج ہونے والا وفاقی کابینہ اجلاس ملتوی کردیا گیا جو کل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ میں وزیراعظم چیمبر میں ہوگا، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی۔

تمام وفاقی وزراء پارلیمنٹ میں وزیر اعظم کے چیمبر میں پہنچ گئے۔

خیال رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کیلئے آج صبح ساڑھے 9 بجے کا وقت دیا گیا تھا جسے تبدیل کر کے پہلے پہلے 11 بجے، پھر دوپہر ساڑھے 12 بجے اور پھر 2 بجے کیا گیا۔

مسلسل وقت تبدیل کیے جانے کے بعد اسے بلآخر ملتوی کیا گیا اور پھر 20 اکتوبر رات 12 بجکر ایک منٹ پر طلب کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید