• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ کا اجلاس 11 بجے شب شروع ہو کر آدھے گھنٹے کے لیے ملتوی کردیا گیا

فوٹو: فیس بک سینیٹ
فوٹو: فیس بک سینیٹ

حکومت کی بس ہوگئی، اپوزيشن مانے نہ مانے، ترامیم فوری منظور کروانے کا امکان ہے، سینیٹ کا اجلاس بلاآخر گیارہ بجے شروع ہونے کے بعد آدھے گھنٹے کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس شروع ہوا، ایوان میں 48 ارکان موجود تھے، مطلوبہ ووٹ پورے ہوگئے تو ترمیم بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

اجلاس میں سینیٹر عرفاق صدیقی نے وفقہ سوالات مؤخر کرنے کی تحریک پیش کی، سینیٹ میں وفقہ سوالات مؤخر کردیا گیا۔

سینیٹ اجلاس میں بینکنگ کمپنیز ترمیمی بل منظور کر لیا گیا۔

اس سے قبل عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ سے آئینی ترمیم آج رات منظور کروا لی جائے گی، ترمیم پرائیویٹ ممبر بل کے ذریعے پیش کی جائے گی۔

وزیراعظم کا حکومتی قانونی ٹیم سے رابطہ

وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر موجود حکومتی قانونی ٹیم سے رابطہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حکومتی ٹیم کے ساتھ اہم سیاسی امور پر مشاورت کی، آئینی ترامیم پر معاملات پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

حکومتی قانونی ٹیم نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید