• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: اقلیتی رکنِ اسمبلی ایس ایم پیٹرک چل بسے

اقلیتی رکنِ اسمبلی ایس ایم پیٹرک --- فائل فوٹو
اقلیتی رکنِ اسمبلی ایس ایم پیٹرک --- فائل فوٹو

بلوچستان اسمبلی کے اقلیتی رکن ایس ایم پیٹرک چل بسے۔

رکنِ بلوچستان اسمبلی کے اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ ایس ایم پیٹرک طویل عرصے سے بیمار تھے۔

اہل خانہ کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے اقلیتی رکن کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا ایس ایم پیٹرک کی وفات پر اظہارِ افسوس

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے رکن صوبائی اسمبلی ایس ایم پیٹرک کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایس ایم پیٹرک مخلص سیاسی و سماجی رہنما تھے، انہوں نے ہمیشہ معاشرتی و سماجی ترقی اور اقلیتوں کی بہبود کے لیے کردار ادا کیا۔

سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں پسماندگان کے دُکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

واضح رہے کہ ایس ایم پیٹرک مسلم لیگ ن کی طرف سے بلوچستان اسمبلی میں اقلیتی نشست پر ممبر تھے۔

قومی خبریں سے مزید