• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل میں جدید ترین اینٹی میزائل سسٹم ’تھاڈ‘ نصب

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکا نے اسرائیل میں جدید ترین اینٹی میزائل سسٹم ’تھاڈ‘ نصب کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ ہمارے پاس تھاڈ اینٹی میزائل سسٹم جلد آپریشنل کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے منصوبے کے مطابق چل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ اسرائیل پر ایرانی بیلسٹک میزائل حملے کے بعد امریکا نے اینٹی میزائل سسٹم ’تھاڈ‘ کو عملے سمیت اسرائیل بھجوانے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے جبالیہ کیمپ شمالی غزہ میں اسرائیلی ٹینک تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔

ویڈیو کے ساتھ جاری کیے گئے بیان میں القسام بریگیڈ نے بتایا ہے کہ شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ میں اسرائیلی ٹینک کو بارودی سرنگ سے تباہ کیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید