• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بیرسٹر محمد علی سیف ---- فائل فوٹو
بیرسٹر محمد علی سیف ---- فائل فوٹو

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ ترامیم کا طریقہ کار بتا رہا ہے کہ آئین کی پیٹھ میں چھرا گھونپا گیا ہے۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی اقتدار میں آ کر متنازع غیر آئینی ترامیم کا خاتمہ کرے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ جلد بازی میں ترامیم کا مقصد سپریم کورٹ کے فیصلے کے اطلاق سے بچنا ہے، متنازع ترامیم کے بعد پی ٹی آئی کی جدوجہد مزید تیز ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ غیر آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ ڈالنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی، بانیٔ پی ٹی آئی کے ساتھ بے وفائی کا انجام پچھلے الیکشن میں سب نے دیکھا۔

مشیرِ اطلاعات  کا کہنا ہے کہ وکلاء پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر غیر آئینی ترامیم اپنے انجام تک پہنچائیں۔

قومی خبریں سے مزید