دنیا کی سب سے بڑی اسلامی مملکت، انڈونیشیا کے نو منتخب صدر پرابوو سوبیانتو نے تقریب کے دوران عہدے کا حلف اُٹھا لیا۔
پرابوو سوبیانتو سابق صدر جوکوویدودو کے جاں نشین ہیں، جنہوں نے اپنی دو صدارتی مدّتوں کے 10 سال پورے کیے ہیں۔
نو منتخب صدر کا تعلق موجودہ حُکم ران پارٹی سے ہے، جس میں وہ وزیرِ دفاع ہیں۔
ادھر عہدے کا حلف اُٹھانے پر پاکستان کے وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیانتو کو مبارکباد ہیش کی ہے۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ صدر انڈونیشیا کا حلف اٹھانے پر پرابوو سبیانتو کو تہہ دل سے مبارک باد دیتا ہوں، پاکستان اور انڈونیشیا کے برادرانہ تعلقات مشترکہ اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔
وزیر اعظم نے یہ بھی کہا ہے کہ صدر پرابوو سبیانتو کے قریبی تعاون کا منتظر ہوں تاکہ تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھایا جا سکے۔