• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلا دیش: سیلاب سے 11 لاکھ میٹرک ٹن چاولوں کی فصل تباہ

تصویر بشکریہ رائٹرز
تصویر بشکریہ رائٹرز

بنگلا دیش میں حالیہ سیلاب سے تقریباً 11 لاکھ میٹرک ٹن چاولوں کی فصل کو نقصان پہنچا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بنگلادیشی وزارتِ زراعت کا کہنا ہے کہ اس سال سیلاب کی وجہ سے چاول کی پیداوار کو کافی نقصان پہنچا ہے۔

بنگلادیشی وزارتِ زراعت کا کہنا ہے کہ غذائی قلت کو پورا کرنے کے لیے حکومت فوری طور پر 5 لاکھ ٹن چاول درآمد کر رہی ہے۔

بنگلادیشی وزارتِ زراعت نے بتایا کہ بنگلا دیش کی عبوری حکومت اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کو مستحکم کرنے میں مصروف ہے۔

بنگلادیشی وزارتِ زراعت  کے مطابق حالیہ مہینوں میں قیمتوں میں تقریباً 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش میں حال ہی میں اگست اور اکتوبر میں سیلاب آیا تھا جس سے مشرقی اور شمالی علاقوں میں فصلوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ 

سیلاب کی وجہ سے ملک بھر میں زرعی نقصانات کا تخمینہ لگ بھگ 45 ارب ٹکا (38 کروڑ ڈالرز) لگایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بنگلا دیش دنیا کا تیسرا سب سے بڑا چاول کی پیداوار کرنے والا ملک ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید