• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کا انسداد منشیات آپریشن، بھارتی ساختہ نشہ آور گولیوں کی کھیپ ضبط

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاک بحریہ نے انسداد منشیات آپریشن کے دوران بھارتی ساختہ نشہ آور گولیوں کی کھیپ ضبط کرلی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 2000 کلوگرام چرس، 370 کلو آئس، 50 کلو ہیروئن ضبط کی گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں ضبط شدہ منشیات کی مالیت 145 ملین امریکی ڈالر ہے۔

ضبط کی گئی منشیات کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا ہے۔  پاک بحریہ خطے کی سمندری حدود میں غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے ہمہ وقت سرگرم ہے۔

قومی خبریں سے مزید