• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذاتی معالجین سے طبی معائنہ: بانی پی ٹی آئی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقرر

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ذاتی معالجین سے طبی معائنے کیلئے درخواست کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقرر کردی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین کو رسائی نہیں دی جا رہی، ذاتی معالجین بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل ہسٹری سے آگاہ ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل، ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو چیک اپ کا اجازت نامہ جاری کیا جائے، ایک ای این ٹی ڈاکٹر کو فی الفور معائنے کیلئے اجازت دی جائے۔

بانی پی ٹی آئی کی درخواست میں چیف کمشنر اسلام آباد اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید