• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروگرام قسط لینے والوں نے مکانات کی تعمیر شروع کردی


پنجاب میں ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروگرام سے پہلی قسط لینے والوں نے مکانات کی تعمیر شروع کردی ہے۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام پر بریفنگ دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق دوران اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنا مکان بنانے والے خوش نصیب شہریوں کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ساڑھے 5 لاکھ سے زائد افراد ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروگرام کےلیے رجوع کرچکے ہیں۔

دوران بریفنگ بتایا گیا کہ قصور اور دیگر اضلاع میں پہلی قسط لینے والے افراد نے مکانات کی تعمیر شروع کر دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق مریم نواز نے دوران اجلاس قرض کی دوسری قسط کا اجراء شیڈول کے مطابق یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق صوبے کے ہر ضلع میں درخواست گزار کی آسانی کےلیے اسسٹنٹ کمشنر کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اسپیشل ڈیش بورڈ پر ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ پروگرام کی مانیٹرنگ کریں گی جبکہ فیلڈ مانیٹرنگ کے لیے صوبائی وزیر بلال یاسین کو ہدایت کی گئی۔

دوران اجلاس مریم نواز نے کہا کہ غریب آدمی کےلئے اپنی چھت میری ترجیحات میں اولین ہے، پوری کوشش کر رہے ہیں کہ کوئی حقدار قرض سے محروم نہ رہ جائے۔

قومی خبریں سے مزید