پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ آئین کی روح پر حملہ ہوا ہے، یہ سیاہ ترمیم ہے، اس کی مخالفت کرتے ہیں۔
لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان ترامیم کا مقصد درست نہیں، ترمیم کے متن پر شدید اختلافات ہیں۔ ہمارا اصولی طور پر موقف تھا کہ ووٹ نہیں ڈالیں گے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جو ارکان غائب رہے ان کا کردار مشکوک ہے ایک دو دن میں فیصلہ کریں گے۔ جن لوگوں نے رابطہ منقطع کیا ان سے سوالات کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی تقرری سنیارٹی کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔ 13 رکنی کمیشن میں اکثریت حکومت نواز ارکان کی ہوگی۔
بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ہے، ان کو جیل کا کھانا دیا جارہا ہے۔