• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسماعیل ڈاہری کی پراسرار طور پر سینٹرل جیل سے لاڑکانہ منتقلی کی اطلاعات

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) غیر قانونی اسلحہ اورمنشیات کی برآمدگی سمیت دیگرمقدمات میں گرفتار سابق معاون خصوصی وزیراعلیٰ سندھ اسماعیل ڈاہری کی پراسرار طورپر سینٹرل جیل سے لاڑکانہ منتقلی کی اطلاعات پیر کو دن بھر سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں‘جیل حکام نے معاملہ پر خاموشی جبکہ سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر آج (منگل کو) انہیں عدالت میں پیش کیاجائے گا۔”جنگ“ کے رابطہ پر سابق معاون خصوصی اسماعیل ڈاہری کے وکیل فرحاد ابڑو نے کہاہے کہ ان کے موکل کو لاڑکانہ منتقل کیاگیاتھا تاہم اب اطلاعات ہیں کہ انہیں دوبارہ سینٹرل جیل حیدرآباد منتقل کردیاگیاہے۔ اے سیکشن تھانے میں درج غیرقانونی کلاشنکوف اورچرس برآمدگی کے مقدمہ میں ضمانت کی درخواست پر انہیں عدالتی احکامات پر آج کورٹ میں پیش کیاجائے گا۔ جبکہ دوسری جانب اسماعیل ڈاہری کے دوسرے وکیل سجاد احمدچانڈیو نے کہاہے کہ اسماعیل ڈاہری کے خاندان کے تمام مردوں کوپولیس نے گرفتارکرلیاہے۔

ملک بھر سے سے مزید