• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امید ہے الیکشن کمیشن ارکان کے نام جمعرات تک فائنل ہوجائینگے،خورشید شاہ

 اسلام آباد(ایجنسیاں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اراکین کی تقرریوں، پانامالیکس کے تحقیقاتی ضابطہ کار پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کا ہنگامہ خیز مشاورتی اجلاس آج منگل کو  پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔مشاورتی اجلاس طلب کرنے پر اتفاق رائے پیر کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے درمیان ملاقات میں ہوا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرریوں پر سید خورشید شاہ نے گزشتہ روز سینیٹر اسحاق ڈار سے ہونے والی ملاقات کے بارے میںتحریک انصاف کے رہنما کو اعتماد میں لیا ،قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ امید ہے الیکشن کمیشن ارکان کے نام جمعرات تک فائنل کر لئے جائیں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت ذاتی پسند نا پسند سے بالا تر ہو کر الیکشن کمیشن ارکان کا تقرر کرے اور ایسے ارکان تقرر کریں جو الیکشن کمیشن کے وقار کو بحال کریں۔پیر کو قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج منگل کے اجلاس میں پاناما لیکس پر آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی اور تحریک انصاف جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے ، اگر کسی نے غیر ضروری جمہوری اقدام اٹھایا تو اس کا ساتھ نہیں دیں گے۔  
تازہ ترین