لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ایکس کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم آ چکی ہے، درخواست گزار سے استدعا ہے کہ باہر کوئی بات کر سکتا ہے، نہ سوال اٹھا سکتا ہے، کیا سوشل میڈیا ایپس پر کوئی پابندی ہے؟
وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ وزارتِ داخلہ کی جانب سے ایکس پر پابندی کا نوٹیفکیشن موجود ہے۔
درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ میڈیا پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
جسٹس علی ضیاء باجوہ نے کہا کہ ہمارے سامنے یہ کیس نہیں ہے، آپ ایکس پر پابندی کے خلاف آئے ہیں اور اب آپ نے جرنلزم کی بات شروع کر دی۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ سب کا وقت قیمتی ہے، عدالت کا تو بہت قیمتی ہے۔
جس کے ساتھ ہی لاہور ہائی کورٹ نے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔