• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم از کم تنخواہ کتنی ہو گی؟ سندھ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سندھ حکومت نے کم از کم تنخواہ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ترجمان محکمۂ محنت سندھ کے مطابق کم از کم اجرت کا اطلاق یکم جولائی 2024ء سے ہو گا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد کم از کم اجرت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ترجمان محکمۂ محنت کے مطابق صوبے بھر کی صنعتی اور تجارتی اداروں میں 37،000 روپے ماہانہ اجرت ہو گی۔

خواتین مزدوروں کو بھی مرد مزدوروں کے برابر تنخواہ دی جائے گی۔

ترجمان محکمۂ محنت کے مطابق کسی ادارے میں پہلے سے زیادہ تنخواہ دی جا رہی ہے تو اسے کم نہیں کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ادارے عمل درآمد کے پابند ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید