سونے کا بھاؤ ملکی اور عالمی منڈیوں میں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 ہزار روپے بڑھ کر 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے ہو گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1714 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 44 ہزار 684 روپے ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالرز کے اضافے سے 2 ہزار 757 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔