• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کور کمیٹی کا بانی کی رہائی کیلئے جامع حکمتِ عملی پر غور

-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو

تحریکِ انصاف کی کور کمیٹی نے بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے جامع حکمتِ عملی پر غور کیا ہے۔

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی کے خاتمے اور علیمہ خان، عظمیٰ خان، اعظم سواتی اور انتظار پنجوتھا کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اس ضمن میں احتجاج اور ملک گیر تحریک کی تیاریوں کے لیے ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی ہارس ٹریڈنگ جیسے ہتھکنڈوں سے منظوری کی مذمت کرتے ہیں۔

کور کمیٹی نے شوکاز نوٹسز کے اجراء کے سیاسی کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ترمیم چیلنج کرنے کے قانونی امکانات کے جائزے اور لائحہ عمل کی تیاری لیگل کمیٹی کے سپرد کر دی گئی، چیف جسٹس کی نامزدگی کے لیے پارلیمانی کمیٹی اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے کی بھی توثیق کی گئی۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہفتہ وار بنیادوں پر جمعے کو منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، جبکہ سیاسی کمیٹی ہفتے میں 2 مرتبہ پیر اور بدھ کو اجلاس منعقد کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید