• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے خاندان کو دنگل سے صرف ایک کروڑ روپے معاوضہ ملا، ببیتا پھوگٹ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ہدایتکار نتیش تیواڑی کی 2016 کی بلاک بسٹر ریسلنگ فلم ’دنگل‘ میں مرکزی کردار عامر خان نے ادا کیا، تاہم فلم نے ببیتا پھوگٹ کو گھر گھر میں شہرت دی۔

اس کے باوجود اس بلاک بسٹر فلم سے ببیتا کے خاندان کو کچھ زیادہ مالی آسودگی نہ مل سکی۔ 

34 سالہ سابق بھارتی پروفیشنل ریسلر جو اب بھارتی ریاست ہریانہ سے سیاستداں بن چکی ہیں، ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ فلم سازوں نے انکے خاندان سے فلم بنانے کے حوالے سے جو معاوضہ طے کیا تھا وہ اس  سے وہ مطمئن نہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ پھوگٹ خاندان کو فلم سازوں کی جانب سے کتنی رقم ملی تو ببیتا نے کہا کہ ٹوٹل باکس آفس کلیکشن کے ایک فیصد سے بھی کم ملا۔

واضح رہے کہ دنگل نے باکس آفس پر لگ بھگ 2 ہزار کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔ جب ان سے پوچھا گیا کیا ان کے خاندان کو 20 کروڑ روپے ملے تو انھوں نے کہا کہ اس کے 10 فیصد کا بھی نصف ملا جو تقریباً ایک کروڑ روپے تھا۔

انھوں نے کہا کہ عامر خان کے پروڈیوسر بننے سے پہلے ہی یہ معاملات طے ہوگئے تھے۔ میرے والد مہاویر سنگھ پھوگٹ نے ان سے کہا تھا کہ ہمیں صرف لوگوں کی عزت چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ عامر خان کے آنے کے بعد کریکٹر کا نام تبدیل کرنے کی تجویز سامنے آئی جسے ان کے والد نے منع کر دیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید