جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے مولانا فضل الرحمان پر آئینی ترمیم سے متعلق کسی قسم کے دباؤ کی تردید کردی۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران سینیٹر کامران مرتضیٰ نے تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجا کے فضل الرحمان پر دباؤ سے متعلق بیان کی تردید کی۔
انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی کی تمام ملاقاتوں میں موجود تھا، میری موجودگی میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔
کامران مرتضیٰ نے مزید کہا کہ اگر اغواء ہونے کا خدشہ ہوتا تو اس کا سب سے آسان ہدف میں ہوتا۔
جے یو آئی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ اب جسٹس یحییٰ آفریدی سب کے چیف جسٹس ہیں، ہم ان کی تعیناتی کو قبول کرتے ہیں۔