• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معلوم نہیں تھا منصور علی شاہ چیف جسٹس نہیں بنیں گے: بلاول بھٹو زرداری


چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ منصور علی شاہ چیف جسٹس نہیں بنیں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم جیسا اتنا بڑا کام کسی اور چیف جسٹس کی موجودگی میں ممکن نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے بغیر ہمارے نمبر پورے تھے، اپوزیشن کے ان پٹ کے بغیر ہمارے نمبر پورے تھے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم اپنی مرضی کا آئین بنا سکتے تھے لیکن پیپلزپارٹی کا طریقہ کار رہا ہے، میثاقِ جمہوریت کا وعدہ پورا کرنا ہے تو میں زور زبردستی کا ووٹ نہیں چاہتا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے یہ بھی کہا کہ جو اختیارات آئینی عدالت کو ملنے تھے وہ تو آئینی بینچ کو مل گئے۔

جسٹس یحییٰ کی تقرری کا نوٹیفکیشن

واضح رہے کہ گزشتہ روز جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس پاکستان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

صدرِ مملکت کی منظوری کے بعد چیف جسٹس کی تقرری کا نوٹیفکیشن کیا گیا تھا۔

وزارتِ قانون و انصاف کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس یحییٰ آفریدی 26 اکتوبر کو حلف اٹھائیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کی تعیناتی 3 سال کے لیے کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید