پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے لندن آنے کے پروگرام میں تبدیلی کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف شیڈول کے مطابق جمعہ کو ہی پاکستان سے دبئی جائیں گے۔
شیڈول کے مطابق نواز شریف نے ایک دن دبئی رک کر پہلے ہفتہ کو لندن پہنچنا تھا لیکن اب وہ منگل کو پہنچ سکتے ہیں۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے لندن پہنچنے سے متعلق اب تک حتمی فیصلہ نہیں ہوا، نواز شریف کے لندن پہنچنے پر ن لیگ برطانیہ نے ان کے پُرجوش استقبال کا اعلان کیا ہے۔