• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیئول میں اسرائیلی سفارت خانے پر نامعلوم افراد کا دھاوا اور توڑ پھوڑ


جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں اسرائیلی سفارت خانے پر نامعلوم افراد نے دھاوا بول دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے واقعے کی تصدیق کردی۔

اسرائیلی وزارت خارجہ نے بتایا کہ نامعلوم افراد سیئول میں سفارتخانے کی چھٹی کے دن داخل ہوئے، سفارتخانے کی املاک کو نقصان پہنچایا۔

یہودیوں کے مذہبی تہوار کی مناسبت سے سفارت خانہ بند تھا، واقعے میں کسی بھی سفارتی عملے کو نقصان نہیں پہنچا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں 20 دنوں میں 770 سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

اے ایف پی کے مطابق غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بسل نے شمالی غزہ میں شہادتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ کئی لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے ان کی ٹیموں کو "بمباری اور قتل" کی دھمکیاں دی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کی پٹی کے علاقے جبالیہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائی کے دوران بے گھر ہونے والے فلسطینی اپنا سامان اٹھا کر جانے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 42,847 افراد شہید اور1 لاکھ 544 زخمی ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید