کراچی (افضل ندیم ڈوگر) کراچی میں پانی کے شدید بحران کی وجہ سے ہر مکتبہ فکر کے شہری بری طرح متاثر ہو رہے ہیں ایسے میں کراچی کے بیشتر اسکولوں میں آج ہنگامی طور پر ایک دن کی چھٹی کرا دی گئی ہے۔ کراچی صدر میں میٹروپول کے قریب واقع مشنری اسکول کی انتظامیہ نے چھٹی کا اعلان کرتے ہوئے پانی کی عدم دستیابی سے درپیش مسائل سے والدین کو اگاہ کیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق اسکول میں واش رومز، عام معمولات کے علاوہ پینے تک کے لیے پانی دستیاب نہیں ہے جس کی وجہ سے بچے اسکول نہ آئیں۔