کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے سائبر کرائم ملتان نے گزشتہ بدھ کو لاہور کے کالج کی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور میسجز وائرل کرنے کے الزام میں مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوہ دانیہ شاہ کے موجودہ شوہر حکیم شہزاد عرف لوہا پار کو گرفتار کیا تھا اس کو عدالت نے سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔ مذکورہ گرفتاری، ایف آئی ار نمبر 109/24 اور ریمانڈ منظور ہونے کی تصدیق ملتان سائبر کرائم سرکل سربراہ عبدالغفار نے کی۔ ایف آئی ار کا مدعی انصار عباس ہے۔