• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی، سیکیورٹی تھریٹس کا ریکارڈ طلب

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی سے عدالتی حکم کے باوجود وکلاء کی ملاقات پر پابندی پر توہینِ عدالت کیس کی سماعت کے دوران وزارتِ داخلہ کو موصول ہونی والی سیکیورٹی تھریٹس کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ وزارتِ داخلہ کا باخبر افسر سیکیورٹی تھریٹس کے ریکارڈ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو، ریکارڈ پیش کریں جس کی بنیاد پر پنجاب حکومت نے جیل ملاقاتوں پر پابندی لگائی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو آج پھر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

عدالتِ عالیہ میں توہینِ عدالت کیس کی سماعت آج ساڑھے 10 بجے ہو گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل آفس کو عدالتی معاونت کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

قومی خبریں سے مزید