• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ نے کمیٹی کو مجبور کر کے بھنگ سے متعلق قانون سازی کر دی: ثناء اللّٰہ مستی خیل

ثناء اللّٰہ مستی خیل--- فائل فوٹو
ثناء اللّٰہ مستی خیل--- فائل فوٹو

قومی اسمبلی میں ثناء اللّٰہ مستی خیل نے کہا ہے کہ آپ نے تو بھنگ سے متعلق قانون سازی کر دی، کمیٹی کو بل پاس کرنے پر مجبور کیا گیا۔

قومی اسملی اجلاس میں وقفۂ سوالات کے دوران انہوں نے کہا کہ جب رانا ثناء اللّٰہ پر منشیات ڈالی گئی تو مذمت کی، جب سزا و جزا کا نظام نہیں ہو گا تو معاملات ٹھیک نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو منصوبہ بندی کے تحت تباہ کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر عطاء تارڑ نے کہا کہ یہاں پر وزیرِ داخلہ نے کہا کہ جان اللّٰہ کو دینی ہے رانا ثناء اللّٰہ کا کیس بالکل ٹھیک ہے۔

عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ بھنگ سے بننے والی ادویات پوری دنیا میں استعمال ہو رہی ہیں، منشیات کی فروخت اور استعمال کا معاملہ متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید