• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکارپور: مغوی بچے بازیاب، وزیر داخلہ کی پولیس و رینجرز کو شاباش

اسکرین گریب، فائل فوٹو
اسکرین گریب، فائل فوٹو

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے شکار پور میں مغوی بچوں کو بازیاب کرانے پر پولیس و رینجرز افسران اور اہلکاروں کو شاباش دی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شکار پور میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے، دو مغوی بچوں کو باحفاظت بازیاب کرالیا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کامیاب کارروائی پر ڈی آئی جی لاڑکانہ، ایس ایس پی شکارپور، رینجرز افسران اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جینس اور ٹیکنیکل بیسڈ کارروائی اور مؤثر اقدامات لائق ستائش ہے۔

انہوں نے کہاکہ گرفتار اغواء کاروں کے خلاف ٹھوس اور مؤثر تفتیش کرکے ان کو نشان عبرت بنایا جائے، بچوں اور دیگر شہریوں کے اغواء میں ملوث درندوں کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید