• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کے فلائٹ اسٹیورڈ کی موبائل فون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے فلائٹ اسٹیورڈ کی موبائل فون اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فلائٹ اسٹیورڈ نے کینیڈا سے اسلام آباد کی پرواز میں 16 موبائل فون اسمگل کرنے کی کوشش کی۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق فلائٹ اسٹیورڈ کو شوکاز جاری کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، تسلی بخش جواب نہ ملنے کی صورت میں انہیں ملازمت سے برطرف کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید