• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچیوں کو گھر ہی نہیں ملک چلانا بھی سکھائیں، خالد مقبول صدیقی


حکمران اتحاد میں شامل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بچیوں کو گھر چلانا ہی نہیں ملک چلانا بھی سکھائیں۔

سرجانی میں وژن آف فیوچر تقریب سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد کے نوجوانوں نے بتادیا کہ وہ اُس تنظیم کے ساتھ ہیں جس نے ایوانوں کو ہلا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوزیشن لانے والی بچیوں نے بتادیا وہ مُلک کی باگ ڈور سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔ نوجوانوں تیار رہو، عنقریب مایہ ناز جامعات کے کیمپس کھلنے جارہے ہیں۔

ایم کیو ایم سربراہ نے مزید کہا کہ کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص میں دُنیا کی مایہ ناز جامعات کے کیمپس کھلنے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماؤں سے گزارش ہے کہ بیٹیوں کو صرف چمٹا ہی نہیں نشتر پکڑنا بھی سکھائیں۔ بچیوں کو گھر چلانا ہی نہیں مُلک چلانا بھی سکھائیں، یہی ہمارے دین کا بھی تقاضہ ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی کہا کہ خود کو اِس قابل بنائیں کہ اِس مُلک کے ایوان آپ کے منتظر رہیں۔ یہ مُلک، شہر اور یہ تنظیم آپ کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید