• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر جو بائیڈن آج اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے

امریکی صدر جو بائیڈن ---- فائل فوٹو
امریکی صدر جو بائیڈن ---- فائل فوٹو

امریکی صدر جو بائیڈن آج صدارتی انتخاب 2024ء کے لیے قبل از وقت اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے تیار ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل بیشتر امریکی اپنا ووٹنگ کا حق استعمال کر سکتے ہیں۔

اسی حق کو استعمال کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن صدارتی انتخاب کے لیے قبل از وقت اپنا ووٹ آج ڈالیں گے۔

خیال رہے کہ صدر بائیڈن نے جولائی کے آغاز میں اپنی ہی جماعت (ڈیموکریٹک پارٹی) کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے سبب آئندہ انتخابات کی دوڑ سے پیچھے ہٹ کر ڈیموکریٹک امیدوار کے لیے نائب صدر کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

ان کے اعلان کے بعد کملا ہیرس اگلے ماہ ہونے والے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار بن گئیں۔

واضح رہے کہ اب تک ریپبلیکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس کے درمیان مقابلہ سخت ہے۔

اگلا امریکی صدر کون ہو گا؟ اس حوالے سے قبل از وقت کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید