• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا محنت کشوں کے 25.3 بلین روپے ہائیکورٹ سے ریلیز کروانے کا حکم

وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ـــ فائل فوٹو
وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ـــ فائل فوٹو

وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وفاقی حکومت سے بات کر کے ورکرز سے منسلک تمام مسائل حل کیے جائیں گے۔

مراد علی شاہ کی زیرِصدارت اجلاس میں صوبائی وزراء، میئر کراچی، سیکریٹری خزانہ سمیت دیگر شریک ہوئے۔

دورانِ اجلاس وزیرِاعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا گیا کہ سندھ سے ایف بی آر نے 2014ء تا 2021ء تک صنعتی یونٹس سے 22 بلین روپے کی وصولیاں کیں اور 7 سال میں سندھ کے500 یونٹس سے وصولیاں ہوئی ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد ایس ڈبلیو ڈبلیو ایف، ایس ڈبلیو پی پی ایف پر صرف صوبے کا حق ہے، وفاقی حکومت سے بات کر کے یہ فنڈز واپس لائیں گے۔

مراد علی شاہ کو اس بات سے بھی آگاہ کیا گیا کہ اس وقت محنت کشوں کے 25.3 بلین روپے ہائی کورٹ میں جمع ہیں۔

وزیرِاعلیٰ سندھ نے یہ سن کر چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ عدالت سے محنت کشوں کی رقم ریلیز کروائیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ 25.3 بلین روپے مل جائیں گے تو محنت کشوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید