• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کیلئے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کے لیے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔

قراردار جماعتِ اسلامی کے رکنِ سندھ اسمبلی محمد فاروق نے جمع کرائی ہے۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ 2010ء میں امریکی عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو 86 سال قیدِ ناحق کی سزا سنائی تھی۔

محمد فاروق کی قرار داد میں کہاگیا ہے کہ آج ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی قید میں21 سال گزر گئے ہیں۔

قرارداد کے مطابق یہ ایوان حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ قوم کی بیٹی کے لیے کوئی سنجیدہ کوشش کی جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھی ڈاکٹر عافیہ صدیقی وطن واپسی کے لیے امریکی وزیرِ خارجہ کو خط تحریر کیا تھا۔

اس پر امریکی محکمۂ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس سے متعلق انکوائری کے لیے محکمۂ انصاف سے رجوع کیا جائے، اس سلسلے میں نجی سفارتی رابطوں پر بات نہیں کروں گا۔


قومی خبریں سے مزید