اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں 20 دنوں میں 770 سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
اے ایف پی کے مطابق غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بسل نے شمالی غزہ میں شہادتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ کئی لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
سول ڈیفنس ایجنسی نے آج یہ بھی اعلان کیا کہ وہ شمالی علاقوں میں مزید امدادی خدمات فراہم کرنے کے قابل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے ان کی ٹیموں کو "بمباری اور قتل" کی دھمکیاں دی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کی پٹی کے علاقے جبالیہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائی کے دوران بے گھر ہونے والے فلسطینی اپنا سامان اٹھا کر جانے پر مجبور ہو رہے ہیں۔
7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 42,847 افراد شہید اور1 لاکھ 544 زخمی ہوگئے ہیں۔