• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر خلیل الرحمٰن فاؤنڈیشن اور برٹش ایشین ٹرسٹ کے تحت مہم "مل کر" کی لانچنگ تقریب


میر خلیل الرحمٰن فاؤنڈیشن اور برٹش ایشین ٹرسٹ کے زیر اہتمام مہم "مل کر" کی لانچنگ تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔ 

تقریب میں ایم ڈی جنگ گروپ شاہ رخ حسن سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔ 

اس موقع پر شاہ رخ حسن نے کہا مجھے بہت خوشی ہے آج "مل کر" کی مہم لانچ کر دی گئی۔ 

انھوں نے کہا کہ ایم کے آر ایف بانی جنگ گروپ میر خلیل الرحمٰن کا پروجیکٹ ہے، امن کی آشا، ذرا سوچئے جیسی مہم چلائی گئیں، جس سے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

شاہ رخ حسن نے کہا "مل کر" مہم ایک لمبی آگاہی مہم ہے، پہلے مرحلے میں ہم اعداد و شمار مرتب کریں گے۔ 

انھوں نے کہا کہ ہر پچاس ہزار افراد کےلیے ایک ماہر نفسیات ہے، جبکہ پاکستان کے تقریباً ہر دوسرے شخص کو ذہنی صحت کے مسائل ہیں۔

برٹش ایشین ٹرسٹ کی کنٹری ڈائریکٹر کاملہ ماروی ٹپال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا جب شاہ رخ حسن کی جانب سے رابطہ کیا گیا تویقین نہیں آیا کہ ہم ایسا بھی کچھ کر سکتے ہیں۔ 

انھوں نے کہا جنگ جیو سے اس مہم کا اثر پاکستان کی 75 فیصد عوام تک پہنچے گا، ہم اس مہم کے ذریعے مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کریں گے۔

کاملہ ٹپال نے کہا اس کے ذریعے ہم تمام ایکسپرٹ کو ایک جگہ جمع کریں گے، یہ مہم ایک امید کی کرن ہے اور تمام لوگوں کو اس کا حصہ بننا چاہیئے۔

قومی خبریں سے مزید