• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو جیل سے رہا کردیا گیا

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو رہا کردیا گیا۔

جہلم ڈسٹرکٹ جیل حکام نے کہا ہے کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان  کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر علیمہ خان کا صاحبزادہ شہروز اور بہن نورین نیازی بھی جیل کے باہر موجود تھی۔

اس سے قبل اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی رہائی کا حکم دیا تھا، ڈی چوک احتجاج کیس کی سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔

عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کیں، دونوں کی 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کے مقدمے میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان 4 اکتوبر سے گرفتار تھیں۔

قومی خبریں سے مزید