• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف کے اکاؤنٹ منجمداورجائیداد ضبط کرنے کا حکم

Perviaz Musharaf Case Ordered To Confiscation
جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے اکاؤنٹ منجمد اور جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔

سیشن جج کے ذریعے تمام ریکارڈ عدالت میں جمع کرانے کی بھی ہدایت کر دی گئی ۔

عدالت نے ریمارکس دئیے جب تک پرویز مشرف گرفتار نہیں ہوتے یا عدالت کے سامنے سرنڈر نہیں کرتے، سماعت نہیں ہو گی، جائیداد میں جس کا حصہ ہے وہ 6 ماہ میں عدالت میں پیش ہو کر موقف پیش کرے،قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

سماعت جسٹس مظہرعالم میاں خیل کی سربراہی میں 3رکنی خصوصی بینچ نےکی ۔سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بینک کے ذریعے پرویز مشرف کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کا حکم دیا۔

وکیل استغاثہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے سنگین غداری مقدمے کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا حکم دیا۔
تازہ ترین