• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: جہانگیر روڈ پر پانی و بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ پر علاقہ مکینوں نے پانی اور بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کے باعث جہانگیر روڈ کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے۔

گرومندر سے تین ہٹی آنے جانے والے ٹریکس پر ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ نمائش سے آنے والے ٹریفک کو گرومندر سے لسبیلہ اور جمشید روڈ موڑا جا رہا ہے۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ تین ہٹی سے آنے والے ٹریفک کو پی آئی بی کی طرف متبادل راستہ دیا گیا ہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کا عملہ موقع پر موجود ہے۔

قومی خبریں سے مزید