• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں پانی اور بجلی کی عدم فراہمی پر شہریوں کا احتجاج

کراچی( اسٹاف رپورٹر )مختلف علاقوں میں پانی اور بجلی کی عدم فراہمی پر شہریوں نے احتجاج کیا۔تفصیلات کے مطابق ملیر ندی برج اترائی نادرا آفس کے سامنے علاقہ مکینوں نے پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کیا اور روڈ کے دونوں ٹریکس بند کر دئیے جس کے باعث ٹریفک معطل ہو گیا۔ٹریفک پولیس کے مطابق اس دوران ٹریفک کو ملیر ہالٹ برج سے لیفٹ ٹرن کر کے ماڈل قبرستان کی طرف اور منزل فلائی اور کے نیچے سے یونس چورنگی کی طرف اور داؤد چورنگی سے یونس چورنگی اور مرتضی چورنگی کی طرف اور ریڈیو پاکستان سے داؤد چورنگی کی طرف ڈائورشن دی گئی نادریہ ہوٹل کے سامنے حبیب بینک آنے جانے والے روڈ پر علاقہ مکینوں نے پانی اور بجلی کی بندش پر احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک جام ہو گیا۔ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو ناظم آباد نمبر دو سے بورڈ آفس کی طرف اور حبیب بینک سے بڑا بورڈ کی طرف ڈائیورشن دی گئی ۔لیاری میراں ناکہ چوک پر شہریوں نے پانی اور بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو بکرا پیڑھی سے دھوبی گاٹھ کی طرف اور پنکھا ہوٹل سے یو ٹرن کروا کر واپس پراچہ کی طرف بھیجا گیا جبکہ مرزا آدم سے ٹریفک کو آئی سی آئی کی طرف بھیجا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید