• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان کرکٹ بورڈ  کے چیئرمین محسن نقوی نے انگلینڈ کے خلاف تیسرا ٹیسٹ اور سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کر کے فتح اپنے نام کی، ساجد خان اور نعمان علی نے شاندار بولنگ کر کے اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ سعود شکیل نے سنچری اسکور کر کے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا، ٹیم نے شاندار پرفارمنس دکھائی اور ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی۔

انہوں نے کہا کہ اس جیت سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوگا، قوم کے ساتھ کھلاڑیوں کو ایسی شاندار فتح کا انتظار تھا، نئے کھلاڑیوں نے کارکردگی سے ٹیم میں اپنی شمولیت کو درست ثابت کیا۔

علاوہ ازیں وزیرِ اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں کامیابی پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، ہم متحد ہو کر پاکستان کے لیے تمام تر کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید