صدرِ مملکت آصف زرداری سے وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ایوانِ صدر میں منعقدہ تقریب میں ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی اور سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ ملاقات چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی تقریبِ حلف برداری کے موقع پر ہوئی ہے۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
صدرِ مملکت آصف زرداری نے ایوانِ صدر میں ان سے حلف لیا۔
تقریبِ حلف برداری میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اور مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی۔
جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلفِ برداری میں سپریم کورٹ کے موجودہ اور سابق ججز نے بھی شرکت کی۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی تقریب میں شریک تھے۔