• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب نے دیکھا نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا، محسن نقوی

فوٹو بشکریہ پی سی بی/ایکس
فوٹو بشکریہ پی سی بی/ایکس

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ سب نے دیکھا کہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا۔

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور سیریز میں کامیابی پر کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو مبارکباد دی۔ 

فوٹو بشکریہ پی سی بی/ایکس
فوٹو بشکریہ پی سی بی/ایکس

کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ’دیر آید درست آید‘، آپ متحد ہو کر کھیلے تو کامیابی نے قدم چومے۔

انکا کہنا تھا کہ شروع دن سے ہی ٹیم ورک کی ضرورت پر زور دیا اور آج نتیجہ سب کے سامنے ہے۔ تمام کھلاڑیوں اور پوری مینجمنٹ کو مبارک دیتا ہوں، ٹیم اور قوم کو اس جیت کی بہت ضرورت تھی۔

انکا کہنا تھا کہ سب نے دیکھا کہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا۔ ٹیم نے محنت کی، فائٹ کی اور جیت ملی۔ اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کے عمل کو جلد حتمی شکل دیں گے۔

چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں سے کہا کہ آج کی فتح سے قوم بہت خوش ہے اور قوم کی خوشی آئندہ بھی برقرار رہنی چاہیے۔ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے۔ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑی دونوں کی ضرورت ہے.

اس موقع پر کپتان شان مسعود نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو کھلاڑیوں کے دستخط والی جرسی دی۔ 

فوٹو بشکریہ پی سی بی/ایکس
فوٹو بشکریہ پی سی بی/ایکس

اس سلسلے میں ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی بہت حوصلہ افزائی کی۔ چیئرمین نے ٹیم اور کھلاڑیوں کے لیے اچھے اقدامات اور فیصلے کیے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید