• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی لبنان اور شمالی غزہ میں 24 گھنٹے میں 13 اسرائیلی فوجی ہلاک، 60 زخمی

فوٹو الجزیرہ
فوٹو الجزیرہ

جنوبی لبنان اور شمالی غزہ میں 24 گھنٹے میں اسرائیلی فوج کے13 اہلکار ہلاک 60 سے زائد فوجی زخمی ہوگئے، جن میں سے  12 کی حالت تشویشناک ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق رواں ماہ جنگی کارروائیوں میں 66 اسرائیلی ہلاک ہوئے جن میں سے بیشتر فوجی تھے۔

 اسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری میں 58 فلسطینی شہید ہو گئے۔ اسرائیل نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں کمال عدوان اسپتال پر بھی حملہ کیا، جس سے اسپتال کے جنریٹر اور آکسیجن پلانٹ تباہ ہو گئے۔ آکسیجن نہ ہونے سے آئی سی یو میں 2 بچے انتقال کر گئے۔

شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ میں اسرائیلی فوج نے آپریشن کرتے ہوئے سیکڑوں فلسطینی گرفتار کرلیے۔

 اسرائیلی فوج نے بیروت سمیت لبنان کے متعدد علاقوں میں بھی فضائی حملے کیے، جن میں 3 لبنانی صحافی شہید ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے غزہ و لبنان کے لیے 13ویں امدادی کھیپ روانہ کردی گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید